❮
❯
حدیث نمبر: 4383
عَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: "اتَّخَذَ النَّبِيُّ خَاتَمًا  مِنْ ذَهَبٍ "وَفِي رِوَايَةٍ: وَجَعَلَهُ فِي يَدِهِ الْيُمْنَى، ثُمَّ أَلْقَاهُ، ثُمَّ اتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ وَرِقٍ نُقِشَ فِيهِ: "مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ "وَقَالَ: "لَا يَنْقُشَنَّ أَحَدٌ عَلَى نَقْشِ خَاتَمِي هَذَا "وَكَانَ إِذَا لَبِسَهُ جَعَلَ فَصَّهُ مِمَّا يَلِي بَطْنَ كَفِّهِ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
الشیخ عبدالستار الحماد

ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سونے کی انگوٹھی حاصل کی، ایک دوسری روایت میں ہے: آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اسے دائیں ہاتھ میں پہنا، پھر اسے پھینک دیا، پھر آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے چاندی کی انگوٹھی حاصل کی جس پر «مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللّٰهِ» ”محمد اللہ کے رسول ہیں“ نقش کیا گیا تھا، اور آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”کوئی شخص میری اس انگوٹھی کے نقش کی طرح کندہ نہ کرے۔“ اور جب آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اسے پہنتے تو اس کے نگینے کو ہتھیلی کی اندرونی طرف کر لیتے۔ متفق علیہ۔

حوالہ حدیث مشكوة المصابيح / كتاب اللباس / حدیث: 4383
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: مُتَّفق عَلَيْهِ , شیخ زبیر علی زئی: متفق عليه
تخریج حدیث ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (5866) و مسلم (2092/55)»