مشكوة المصابيح
كتاب اللباس— كتاب اللباس
(حُكْمُ سُقُوطِ الرِّدَاءِ دُونَ عِلْمٍ) باب: لاعلمی میں چادر نیچے لٹک جانے کا حکم
حدیث نمبر: 4369
وَعَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "مَنْ جَرَّ ثَوْبَهُ خُيَلَاءَ لَمْ يَنْظُرِ اللَّهُ إِلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ". فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ ! إِزَارِي يَسْتَرْخِي، إِلَّا أَنْ أَتَعَاهَدَهُ. فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّكَ لَسْتَ مِمَّنْ يَفْعَلُهُ خُيَلَاءَ ". رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.الشیخ عبدالستار الحماد
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص تکبر کے طور پر اپنا کپڑا گھسیٹتا ہے تو روزِ قیامت اللہ اس کی طرف (نظرِ رحمت سے) نہیں دیکھے گا۔“ (یہ سن کر) ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! میرے خیال رکھنے کے باوجود میرا تہبند لٹک جاتا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں فرمایا: ”آپ ان میں سے نہیں جو تکبر کے طور پر ایسا کرتے ہیں۔“ رواہ البخاری۔