مشكوة المصابيح
كتاب اللباس— كتاب اللباس
(جَوَازُ رَفْعِ السِّرْوَالِ أَوِ الإِزَارِ إِلَى نِصْفِ السَّاقِ) باب: شلوار یا تہ بند وغیرہ آدھی پنڈلی تک اونچا کیا جا سکتا ہے
حدیث نمبر: 4368
عَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: مَرَرْتُ بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَفِي إِزَارِي اسْتِرْخَاءٌ. فَقَالَ: "يَا عَبْدَ اللَّهِ ! ارْفَعْ إِزَارَكَ "فَرَفَعْتُهُ، ثُمَّ قَالَ: "زِدْ "فَزِدْتُ. فَمَا زِلْتُ أَتَحَرَّاهَا بَعْدُ. فَقَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ: إِلَى أَيْنَ ؟ قَالَ: "إِلَى أَنْصَافِ السَّاقَيْنِ ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.الشیخ عبدالستار الحماد
ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سے گزرا اس حال میں کہ میرا تہبند لٹک رہا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (دیکھ کر) فرمایا: ”عبداللہ! اپنا تہبند اونچا کرو۔“ میں نے اونچا کر لیا، پھر فرمایا: ”مزید اونچا کرو۔“ میں نے مزید اونچا کر لیا، میں اس کے بعد اس کا بہت خیال رکھتا رہا، لوگوں میں سے کسی نے پوچھا: (تہبند) کہاں تک؟ انہوں نے فرمایا: نصف پنڈلیوں تک۔ رواہ مسلم۔