مشكوة المصابيح
كتاب الطهارة— طہارت کا بیان
(جَوَازُ مُشَابَهَةِ الوَلَدِ لِأُمِّهِ أَوْ أَبِيهِ) باب: بچہ کا ماں یا باپ سے مشابہت کرنے کا جواز
حدیث نمبر: 434
وَزَادَ مُسْلِمٌ بِرِوَايَةِ أُمِّ سُلَيْمٍ: «أَنَّ مَاءَ الرَّجُلِ غَلِيظٌ أَبْيَضُ وَمَاءَ الْمَرْأَةِ رَقِيقٌ أَصْفَرُ فَم أَيِّهِمَا عَلَا أَوْ سَبَقَ يَكُونُ مِنْهُ الشَّبَهُ»الشیخ عبدالستار الحماد
امام مسلم ؒ نے ام سلیم رضی اللہ عنہ کے طریق سے جو روایت بیان کی ہے اس میں یہ اضافہ نقل کیا ہے: ’’آدمی کا پانی گاڑھا سفید ہوتا ہے، جبکہ عورت کا پانی پتلا زرد ہوتا ہے، پس ان دونوں میں سے جس کا پانی غالب آ جائے یا سبقت لے جائے تو بچے کی مشابہت اسی پر ہو جاتی ہے۔ ‘‘ رواہ مسلم۔