مشكوة المصابيح
كتاب الطهارة— طہارت کا بیان
(مَسْأَلَةُ احْتِلَامِ المَرْأَةِ) باب: عورت کے احتلام کا مسئلہ
حدیث نمبر: 433
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: قَالَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ اللَّهَ لَا يَسْتَحْيِي مِنَ الْحَقِّ، فَهَلْ عَلَى الْمَرْأَةِ مِنْ غُسْلٍ إِذَا احْتَلَمَتْ ؟ قَالَ: "نَعَمْ، إِذَا رَأَتِ الْمَاءَ "فَغَطَّتْ أُمُّ سَلَمَةَ وَجْهَهَا، وَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ ! أَوَتَحْتَلِمُ الْمَرْأَةُ ؟ قَالَ: ( "نَعَمْ تَرِبَتْ يَمِينُكَ، فَبِمَ يُشْبِهُهَا وَلَدُهَا ؟ ". مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.الشیخ عبدالستار الحماد
ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: اللہ کے رسول! بے شک اللہ حق بات سے نہیں شرماتا، جب عورت کو احتلام ہو جائے تو کیا اس پر غسل کرنا واجب ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، جب وہ پانی (منی کے آثار) دیکھے۔“ (یہ سن کر) ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے اپنا چہرہ ڈھانپ لیا اور عرض کیا: اللہ کے رسول! کیا عورت کو بھی احتلام ہوتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، «تَرِبَتْ يَمِينُكِ» ”تیرا دایاں ہاتھ خاک آلود ہو“، تو پھر اس کا بچہ اس سے کیسے مشابہت اختیار کرتا؟“ متفق علیہ۔