مشكوة المصابيح
كتاب اللباس— كتاب اللباس
(الثِّيَابُ الْمَصْبُوغَةُ بِالْكُثْمِ لَا تَحِلُّ لِلرِّجَالِ) باب: کسم سے رنگے ہوئے کپڑے مردوں کے لئے جائز نہیں
حدیث نمبر: 4327
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: رَأَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَيَّ ثَوْبَيْنِ مُعَصْفَرَيْنِ . فَقَالَ: "إِنَّ هَذِهِ مِنْ ثِيَابِ الْكُفَّارِ، فَلَا تَلْبَسْهُمَا ". وَفِي رِوَايَةٍ: قُلْتُ: أَغْسِلُهُمَا ؟ قَالَ: "بَلْ أَحْرِقْهُمَا ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ وَسَنَذْكُرُ حَدِيثَ عَائِشَةَ: خَرَجَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ غَدَاةٍ فِي "بَابِ مَنَاقِبِ أَهْلِ بَيْتِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.الشیخ عبدالستار الحماد
عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے زرد رنگ کے دو کپڑے پہنے ہوئے دیکھا تو فرمایا: ”یہ کفار کے کپڑوں میں سے ہیں، تم انہیں مت پہنا کرو۔“ ایک دوسری روایت میں ہے، میں نے عرض کیا، میں انہیں دھو ڈالوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ انہیں جلا ڈالو۔“ رواہ مسلم۔ اور ہم عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی حدیث: ”ایک روز نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم باہر تشریف لائے .....“ باب مناقب اہل بیت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ذکر کریں گے۔