مشكوة المصابيح
كتاب اللباس— كتاب اللباس
(إِبَاحَةُ لُبْسِ الْحَرِيرِ بِشَرْطٍ) باب: ریشم والے لباس کی مشروط اجازت
حدیث نمبر: 4326
وَعَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: رَخَّصَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِلزُّبَيْرِ وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ فِي لُبْسِ الْحَرِيرِ لِحَكَّةٍ بِهِمَا. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ. وَفِي رِوَايَةٍ لِمُسْلِمٍ قَالَ: إِنَّهُمَا شَكَوَا الْقَمْلَ، فَرَخَّصَ لَهُمَا فِي قُمُصِ الْحَرِيرِ.الشیخ عبدالستار الحماد
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زبیر اور عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہما کو خارش کی وجہ سے ریشم پہننے کی رخصت عنایت فرمائی تھی، اور مسلم کی روایت میں ہے، انس رضی اللہ عنہ نے کہا: انہوں نے جوؤں کی شکایت کی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں ریشمی قمیص پہننے کی اجازت عنایت فرمائی۔ متفق علیہ۔