❮
❯
حدیث نمبر: 4281
وَعَنْ كَبْشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَشَرِبَ مِنْ فِي قِرْبَةٍ مُعَلَّقَةٍ قَائِمًا  ، فَقُمْتُ إِلَى فِيهَا فَقَطَعْتُهُ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَابْنُ مَاجَهْ. وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ صَحِيحٌ.
الشیخ عبدالستار الحماد

کبشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم میرے پاس تشریف لائے تو آپ نے لٹکے ہوئے مشکیزے سے کھڑے ہو کر پانی پیا، میں نے اس (مشکیزے) کے منہ کی طرف توجہ رکھی اور میں نے اس (مشکیزے کے منہ) کو کاٹ لیا، اسے ترمذی اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے اور امام ترمذی رحمہ اللہ نے فرمایا: یہ حدیث «حَسَنٌ غَرِيبٌ صَحِيحٌ» ”حسن غریب صحیح“ ہے، «إِسْنَادُهُ حَسَنٌ» ”اس کی سند حسن ہے“، «رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَه» ”اسے ترمذی اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے“۔

حوالہ حدیث مشكوة المصابيح / كتاب الأطعمة / حدیث: 4281
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صَحِيح , شیخ زبیر علی زئی: إسناده حسن
تخریج حدیث ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه الترمذي (1892) و ابن ماجه (3423)»