مشكوة المصابيح
كتاب الأطعمة— كتاب الأطعمة
(اسْتِعْمَالُ الْخُبْزِ الْيَابِسِ مَعَ الْخَلِّ) باب: خشک روٹی اور سرکے کا استعمال
حدیث نمبر: 4222
وَعَنْ أُمِّ هَانِئٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: "أَعِنْدَكِ شَيْءٌ ؟ "قُلْتُ: لَا، إِلَّا خُبْزٌ يَابِسٌ وَخَلٌّ. فَقَالَ: "هَاتِي "مَا أَقْفَرَ بَيْتٌ مِنْ أَدَمٍ فِيهِ خَلٌّ ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ.الشیخ عبدالستار الحماد
ام ہانی رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے گھر تشریف لائے تو فرمایا: ”کیا تمہارے پاس کوئی چیز ہے؟“ میں نے عرض کیا: میرے پاس صرف خشک روٹی اور سرکہ ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”لے آؤ، جس گھر میں سرکہ ہو وہ سالن سے خالی نہیں ہوتا۔“ ترمذی، اور فرمایا: یہ حدیث حسن غریب ہے۔ سندہ ضعیف، رواہ الترمذی۔