مشكوة المصابيح
كتاب الأطعمة— كتاب الأطعمة
(الْعَيْشُ عَلَى التَّمْرِ وَالْمَاءِ شَهْرًا بِشَهْرٍ) باب: ایک ایک مہینہ تک کھجور اور پانی پر گزارا
حدیث نمبر: 4192
وَعَنْهَا، قَالَتْ: كَانَ يَأْتِي عَلَيْنَا الشَّهْرُ مَا نُوقِدُ فِيهِ نَارًا، إِنَّمَا هُوَ التَّمْرُ وَالْمَاءُ ، إِلَّا أَنْ يُؤْتَى بِاللُّحَيْمِ مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.الشیخ عبدالستار الحماد
عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ہم پر ایسا مہینہ بھی آتا تھا کہ ہم اس میں (چولہے میں) آگ نہیں جلاتے تھے، ہمارا کھانا صرف کھجور اور پانی ہوتا تھا، البتہ کہیں سے تھوڑا سا گوشت آ جاتا تھا۔ متفق علیہ۔