مشكوة المصابيح
كتاب الصيد والذبائح— كتاب الصيد والذبائح
(وَعِيدٌ عَلَى عَدَمِ قَتْلِ الْحَيَّةِ خَوْفًا مِنَ الِانْتِقَامِ) باب: سانپ کو انتقام لینے کے ڈر سے نہ مارنے پر وعید
حدیث نمبر: 4139
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا سَالَمْنَاهُمْ مُنْذُ حَارَبْنَاهُمْ وَمَنْ تَرَكَ شَيْئًا مِنْهُمْ خِيفَةً فَلَيْسَ منَّا» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُدالشیخ عبدالستار الحماد
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’جب سے ہماری ان (سانپوں) سے لڑائی شروع ہوئی ہے ہم نے ان سے صلح نہیں کی، اور جس نے ڈر کے پیشِ نظر ان میں سے کسی (سانپ) کو (مارے بغیر) چھوڑ دیا تو وہ ہم میں سے نہیں۔ ‘‘ اسنادہ حسن، رواہ ابوداؤد۔