مشكوة المصابيح
كتاب الصيد والذبائح— كتاب الصيد والذبائح
(مَنْعُ عَدَمِ قَتْلِ الْحَيَّةِ خَوْفًا مِنَ الِانْتِقَامِ) باب: بدلہ لینے کے ڈر سے سانپ کو نہ مارنے کی ممانعت
حدیث نمبر: 4138
وَعَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: لَا أَعْلَمُهُ إِلَّا رَفَعَ الْحَدِيثَ: أَنَّهُ كَانَ يَأْمُرُ بِقَتْلِ الْحَيَّاتِ ، وَقَالَ: مَنْ تَرَكَهُنَّ خَشْيَةَ ثَائِرٍ فَلَيْسَ مِنَّا. رَوَاهُ فِي "شَرْحِ السُّنَّةِالشیخ عبدالستار الحماد
عکرمہ، عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں، عکرمہ نے کہا: میں جانتا ہوں کہ انہوں نے اسے مرفوع بیان کیا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سانپوں کو مارنے کا حکم فرمایا کرتے تھے، اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے سانپ کے انتقام کے خوف سے انہیں چھوڑ دیا تو وہ ہم میں سے نہیں۔“ (سندہ ضعیف، رواہ فی شرح السنہ)۔