مشكوة المصابيح
كتاب الصيد والذبائح— كتاب الصيد والذبائح
(أَكْلُ طَعَامٍ فِي أَوَانِي غَيْرِ الْمُسْلِمِينَ عِنْدَ الضَّرُورَةِ) باب: ضرورت کے وقت غیر مسلموں کے برتنوں میں کھانا
حدیث نمبر: 4086
وَعَن أبي ثَعْلَبَة الْخُشَنِي قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا أَهْلُ سفر تمر الْيَهُود وَالنَّصَارَى وَالْمَجُوسِ فَلَا نَجِدُ غَيْرَ آنِيَتِهِمْ قَالَ: «فَإِنْ لَمْ تَجِدُوا غَيْرَهَا فَاغْسِلُوهَا بِالْمَاءِ ثُمَّ كلوا فِيهَا وَاشْرَبُوا» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّالشیخ عبدالستار الحماد
ابو ثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہم مسافر لوگ ہیں، ہم یہود و نصاریٰ اور مجوسیوں کے پاس سے گزرتے ہیں، ہمیں ان کے برتن ہی دستیاب ہوتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’اگر تم ان کے علاوہ نہ پاؤ تو انہیں پانی کے ساتھ دھو لو پھر ان میں کھاؤ پیو۔ ‘‘ صحیح، رواہ الترمذی۔