مشكوة المصابيح
كتاب الجهاد— كتاب الجهاد
(بَيَانُ الْأَطْعِمَةِ وَالْمَشْرُوبَاتِ فِي مَالِ الْغَنِيمَةِ) باب: مال غنیمت میں کھانے پینے کی چیزوں کا بیان
حدیث نمبر: 4021
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: أَنَّ جَيْشًا غَنِمُوا فِي زَمَنِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَعَامًا وَعَسَلًا، فَلَمْ يُؤْخَذْ مِنْهُمُ الْخُمُسُ . رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.الشیخ عبدالستار الحماد
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں ایک لشکر کو کھانا اور شہد ملا تو ان میں سے خمس نہ لیا گیا۔ اس کی سند صحیح ہے، اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔