مشكوة المصابيح
كتاب الجهاد— كتاب الجهاد
(بَيَانُ إِحْرَاقِ حُقُولِ الْعَدُوِّ وَمَزَارِعِهِ) باب: دشمن کے کھیت کھلیان کو جلا ڈالنے کا بیان
حدیث نمبر: 3953
وَعَنْ عُرْوَةَ قَالَ: حَدَّثَنِي أُسَامَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ عَهِدَ إِلَيْهِ قَالَ: "أَغِرْ عَلَى أُبْنَى صَبَاحًا وَحَرِّقْ ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.الشیخ عبدالستار الحماد
عروہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ اسامہ رضی اللہ عنہ نے مجھے حدیث بیان کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں وصیت کرتے ہوئے فرمایا: ”«اُبْنٰی» پر صبح کے وقت حملہ کر اور (ان کی کھیتیاں اور درخت) جلا دے۔“ اسنادہ ضعیف، رواہ ابوداؤد۔