مشكوة المصابيح
كتاب الجهاد— كتاب الجهاد
(كَمْ عَدَدُ الْأَشْخَاصِ الْمُفَضَّلِ فِي السَّفَرِ؟) باب: سفر میں کتنے کتنے لوگ بہتر ہیں
حدیث نمبر: 3912
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، قَالَ: "خَيْرُ الصَّحَابَةِ أَرْبَعَةٌ ، وَخَيْرُ السَّرَايَا أَرْبَعُمِائَةٍ، وَخَيْرُ الْجُيُوشِ أَرْبَعَةُ آلَافٍ، وَلَنْ يُغْلَبَ اثْنَا عَشَرَ أَلْفًا مِنْ قِلَّةٍ ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَأَبُو دَاوُدَ، وَالدَّارِمِيُّ، وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ.الشیخ عبدالستار الحماد
ابن عباس رضی اللہ عنہما نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”بہترین ساتھی چار ہیں، بہترین دستہ چار سو کا ہے، بہترین لشکر چار ہزار کا ہے اور بارہ ہزار کا لشکر قلت کی وجہ سے مغلوب نہیں ہو گا۔“ اور امام ترمذی رحمہ اللہ نے فرمایا: یہ حدیث غریب ہے۔ اس کی سند ضعیف ہے، اسے ترمذی، ابوداؤد اور دارمی نے روایت کیا ہے۔