حدیث نمبر: 3820
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: مَنْ لَمْ يَغْزُ، وَلَمْ يُجَهِّزْ غَازِيًا، أَوْ يَخْلُفْ غَازِيًا فِي أَهْلِهِ بِخَيْرٍ ، أَصَابَهُ اللَّهُ بِقَارِعَةٍ قَبْلَ يَوْمِ الْقِيَامَةِ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.الشیخ عبدالستار الحماد
ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے نہ جہاد کیا اور نہ کسی مجاہد کو تیار کیا اور نہ کسی مجاہد کے گھر میں اچھا جانشین بنا، تو اللہ تعالیٰ روزِ قیامت سے پہلے اسے کسی سخت مصیبت سے دوچار کرے گا۔“ اس کی سند حسن ہے، اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔