مشكوة المصابيح
كتاب النكاح— كتاب النكاح
(مَنْعُ ضَرْبِ الْمُصَلِّينَ) باب: نماز پڑھنے والوں کو مارنے کی ممانعت
حدیث نمبر: 3365
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسلم وَهَبَ لِعَلِيٍّ غُلَامًا فَقَالَ: «لَا تَضْرِبْهُ فَإِنِّي نُهِيتُ عَنْ ضَرْبِ أَهْلِ الصَّلَاةِ وَقَدْ رَأَيْتُهُ يُصَلِّي» . هَذَا لفظ المصابيحالشیخ عبدالستار الحماد
ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے علی رضی اللہ عنہ کو ایک غلام ہبہ کیا تو فرمایا: ’’اسے مارنا نہیں، کیونکہ نمازیوں کو مارنے سے منع کیا گیا ہے اور میں نے اسے نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ہے۔ ‘‘ یہ مصابیح کے الفاظ ہیں۔ حسن، رواہ البغوی فی المصابیح و احمد و الطبرانی۔