مشكوة المصابيح
كتاب النكاح— كتاب النكاح
(لَا يَجُوزُ فَصْلُ الأُمِّ عَنِ ابْنِهَا) باب: ماں بیٹے کو الگ کرنا جائز نہیں
حدیث نمبر: 3361
وَعَن أبي أيوبَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ فَرَّقَ بَيْنَ وَالِدَةٍ وَوَلَدِهَا فَرَّقَ اللَّهُ بَيْنَهُ وَبَيْنَ أَحِبَّتِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ والدارميالشیخ عبدالستار الحماد
ابوایوب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ’’جس نے والدہ اور اس کے بچے کے درمیان جدائی ڈال دی تو روز قیامت اللہ اس کے اور اس کے چہیتوں (والدین اور اولاد وغیرہ) کے درمیان جدائی ڈال دے گا۔ ‘‘ اسنادہ حسن، رواہ الترمذی و الدارمی۔