مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 3360
باب: غلام پر رحم کرنے کی ترغیب
(التَّرْغِيبُ فِي الرَّحْمَةِ عَلَى الْعَبْدِ)
حدیث نمبر: 3360
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "إِذَا ضَرَبَ أَحَدُكُمْ خَادِمَهُ فَذَكَرَ اللَّهَ، فَارْفَعُوا أَيْدِيَكُمْ ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَالْبَيْهَقِيُّ فِي شُعَبِ الْإِيمَانِ، لَكِنْ عِنْدَهُ: "فَلْيُمْسِكْ "بَدَلَ: "فَارْفَعُوا أَيْدِيَكُمْ.الشیخ عبدالستار الحماد
ابوسعید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی اپنے خادم کو مارے اور وہ اللہ کا واسطہ دے تو تم اپنا ہاتھ اٹھا لو (نہ مارو)۔“ ترمذی، بیہقی فی شعب الایمان، لیکن اس میں ”اپنا ہاتھ اٹھا لو“ کے بجائے ”روک لو“ کے الفاظ ہیں۔ «إِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ جِدًّا» ”اس کی سند نہایت ضعیف ہے“، اسے ترمذی اور بیہقی نے شعب الایمان میں روایت کیا ہے۔