مشكوة المصابيح
كتاب النكاح— كتاب النكاح
(بَيَانُ الأَمَةِ الَّتِي يُجَامِعُهَا) باب: جس لونڈٰی سے جماع کیا جاتا ہو اس کا بیان
حدیث نمبر: 3341
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّهُ قَالَ: إِذَا وُهِبَتْ الْوَلِيدَةُ الَّتِي تُوطَأُ أَوْ بِيعَتْ أَوْ أُعْتِقَتْ فَلْتَسْتَبْرِئْ رَحِمَهَا بِحَيْضَةٍ وَلَا تُسْتَبْرَئُ الْعَذْرَاءُ. رَوَاهُمَا رزينالشیخ عبدالستار الحماد
ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب ایسی لونڈی، جس سے جماع کیا جاتا ہو، ہبہ کی جائے یا بیع کی جائے یا آزاد کی جائے، تو وہ ایک حیض کے ذریعے اپنے رحم کے خالی ہونے کا یقین کر لے، اور کنواری سے استبرائے رحم کا نہیں کہا جائے گا۔ ‘‘ دونوں روایتیں رزین نے روایت کی ہیں۔ صحیح، رزین (لم اجدہ)