مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 3069
باب: وراثت کے مسائل سیکھنے کی ترغیب
(التَّرْغِيبُ فِي تَعَلُّمِ مَسَائِلِ الوِرَاثَةِ)
حدیث نمبر: 3069
وَعَنْ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: تَعَلَّمُوا الْفَرَائِضَ . وَزَادَ ابْنُ مَسْعُودٍ: وَالطَّلَاقَ وَالْحَجَّ. قَالَا: فَإِنَّهُ مِنْ دِينِكُمْ. رَوَاهُ الدَّارِمِيُّ.الشیخ عبدالستار الحماد
عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: فرائض (میراث کا علم) سیکھو۔ اور ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے اتنا اضافہ کیا، طلاق اور حج (کے متعلق بھی سیکھو) ان دونوں رضی اللہ عنہما نے کہا: کیونکہ یہ تمہارے اہم دینی امور میں سے ہیں۔ «إِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ، رَوَاهُ الدَّارِمِيُّ» ”اس کی سند ضعیف ہے، اسے دارمی نے روایت کیا ہے۔“