مشكوة المصابيح
كتاب الفرائض والوصايا— كتاب الفرائض والوصايا
(قِصَّةُ شَخْصٍ مِنَ القَبِيلَةِ لَا وَارِثَ لَهُ) باب: قبیلہ کے ایسے شخص کا قصہ جس کا کوئی وارث نہیں تھا
وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: مَاتَ رَجُلٌ مِنْ خُزَاعَةَ فَأُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِيرَاثِهِ فَقَالَ: «الْتَمِسُوا لَهُ وَارِثًا أَوْ ذَا رَحِمٍ» فَلَمْ يَجِدُوا لَهُ وَارِثًا وَلَا ذَا رَحِمٍ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أعْطوا الْكُبْرَ مِنْ خُزَاعَةَ» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَفِي رِوَايَةٍ لَهُ: قَالَ: «انْظُرُوا أَكْبَرَ رَجُلٍ مِنْ خُزَاعَة»بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، خزاعہ قبیلے کا ایک آدمی فوت ہو گیا تو اس کی میراث نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں پیش کی گئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’اس کا کوئی وارث یا کوئی رشتہ دار تلاش کرو۔ ‘‘ انہوں نے اس کا کوئی وارث پایا نہ کوئی رشتہ دار، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’خزاعہ قبیلے کے کسی عمر رسیدہ شخص کو دے دو۔ ‘‘ ابوداؤد، اور ابوداؤد ہی کی روایت میں ہے، فرمایا: ’’خزاعہ قبیلے کا کوئی بڑا آدمی دیکھو۔ ‘‘ حسن، رواہ ابوداؤد۔