مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 3057
باب: وصیت میں بھائیوں کے بارے میں ذکر
(ذِكْرُ الإِخْوَةِ فِي الوَصِيَّةِ)
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: إِنَّكُمْ تَقْرَءُونَ هَذِهِ الْآيَةَ ( مِنْ بَعْدِ وَصِيَّةٍ تُوصُونَ بِهَا أَوْ دَيْنٍ ) وَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَضَى بِالدَّيْنِ فِي الْوَصِيَّةِ وَأَنَّ أَعْيَانَ بَنِي الْأُمِّ يَتَوَارَثُونَ دُونَ بَنِي الْعَلَّاتِ الرَّجُلُ يَرِثُ أَخَاهُ لِأَبِيهِ وَأُمِّهِ دُونَ أَخِيهِ لِأَبِيهِ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَابْنُ مَاجَهْ، وَفِي رِوَايَةِ الدَّارِمِيِّ قَالَ: الْإِخْوَةُ مِنَ الْأُمِّ يَتَوَارَثُونَ دُونَ بَنِي الْعَلَّاتِ إِلَخْ.علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، تم یہ آیت ﴿وصیت پوری کرنے کے بعد جو تم وصیت کرتے ہو یا قرض کی ادائیگی کے بعد﴾ [سورة النساء: 12] تلاوت کرتے ہو، بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ”قرض کو وصیت سے پہلے ادا کرنے کا فیصلہ فرمایا، اور سگے بھائی وارث ہوتے ہیں، سوتیلے بھائی وارث نہیں ہوتے، آدمی اپنے سگے بھائی کا وارث ہو گا سوتیلے بھائی کا وارث نہیں ہو گا۔“ ترمذی، ابن ماجہ۔ اور دارمی کی روایت میں ہے، فرمایا: ”سگے بھائی (ایک ہی ماں کی اولاد) وارث ہوں گے اور مختلف ماؤں کی اولاد (یعنی سوتیلے بھائی) وارث نہیں ہوں گے۔“ ضعیف، رواہ الترمذی و ابن ماجہ و الدارمی۔