مشكوة المصابيح
كتاب الطهارة— طہارت کا بیان
(بَيَانُ الوُضُوءِ مِنْ أَكْلِ لَحْمِ الإِبِلِ) باب: اونٹ کا گوشت کھانے پر وضو کا بیان
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَتَوَضَّأُ مِنْ لُحُومِ الْغَنَمِ ؟ قَالَ ( إِنْ شِئْتَ فَتَوَضَّأْ، وَإِنْ شِئْتَ فَلَا تَتَوَضَّأْ ) قَالَ: أَنَتَوَضَّأُ مِنْ لُحُومِ الْإِبِلِ ؟ قَالَ: ( نَعَمْ ! فَتَوَضَّأْ مِنْ لُحُومِ الْإِبِلِ ) قَالَ: أُصَلِّي فِي مَرَابِضِ الْغَنَمِ ؟ قَالَ: ( نَعَمْ ). قَالَ: أُصَلِّي فِي مَبَارِكِ الْإِبِلِ ؟ قَالَ ( لَا ). رَوَاهُ مُسْلِمٌ.جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ کسی شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مسئلہ دریافت کیا: کیا ہم بکری کا گوشت کھا کر وضو کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم چاہو وضو کرو اور اگر چاہو تو نہ کرو۔“ اس نے پھر دریافت کیا: کیا ہم اونٹ کا گوشت کھا کر وضو کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، اونٹ کا گوشت کھا کر وضو کرو۔“ اس شخص نے پوچھا: کیا بکریوں کے باڑے میں نماز پڑھ لوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ اس نے پوچھا: اونٹوں کے باڑے میں نماز پڑھوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں۔“ (رواہ مسلم)