مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 3034
باب: کسی گری پڑی چیز ملنے پر اس کا اعلان کرنے کا بیان
(بَيَانُ الإِعْلَانِ عَنْ شَيْءٍ سَاقِطٍ وُجِدَ)
حدیث نمبر: 3034
وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "مَنْ آوَى ضَالَّةً فَهُوَ ضَالٌّ مَا لَمْ يُعَرِّفْهَا ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.الشیخ عبدالستار الحماد
زید بن خالد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص کسی گم شدہ چیز کو پناہ دے اور اس کا اعلان نہ کرے تو وہ خود گمراہ ہے۔“ (رواہ مسلم)