مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 3013
باب: ممنوع تحفہ کون سا ہے ؟
(مَا هُوَ الهَدِيَّةُ المَمْنُوعَةُ؟)
حدیث نمبر: 3013
عَنْ جَابِرٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: لَا تُرْقِبُوا وَلَا تُعْمِرُوا، فَمَنْ أُرْقِبَ شَيْئًا أَوْ أُعْمِرَ فَهِيَ لِوَرَثَتِهِ . رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.الشیخ عبدالستار الحماد
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تم رقبیٰ کے طور پر کوئی چیز دو نہ عمریٰ کے طور پر، جس شخص کو رقبیٰ کے طور پر کوئی چیز دی گئی یا عمریٰ کے طور پر تو وہ اس کے وارثوں کی ہے۔“ اسنادہ صحیح، رواہ ابوداؤد۔