مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2999
باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا صحابہ کو جاگیر کا تحفہ
(هَدِيَّةُ جَاغِيرٍ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلصَّحَابَةِ)
حدیث نمبر: 2999
وَعَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَقْطَعَهُ أَرْضًا بِحَضْرَمَوْتَ ، قَالَ: فَأَرْسَلَ مَعِي مُعَاوِيَةَ قَالَ: أَعْطِهَا إِيَّاهُ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَالدَّارِمِيُّ.الشیخ عبدالستار الحماد
علقمہ بن وائل اپنے والد رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرموت (یمن) کے علاقے میں انہیں جاگیر دی، وہ بیان کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے معاویہ رضی اللہ عنہ کو میرے ساتھ بھیجا اور فرمایا: ”وہ انہیں دے آؤ۔“ اسنادہ صحیح، رواہ الترمذی والدارمی۔