مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2998
باب: زبیر رضی اللہ عنہ کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا جاگیر عطا کرنا
(عَطَاءُ جَاغِيرٍ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلزُّبَيْرِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ)
حدیث نمبر: 2998
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَقْطَعَ لِلزُّبَيْرِ حُضْرَ فَرَسِهِ فَأَجْرَى فَرَسَهَ حَتَّى قَامَ ثُمَّ رَمَى بِسَوْطِهِ فَقَالَ: أَعْطُوهُ مِنْ حَيْثُ بَلَغَ السَّوْطُ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.الشیخ عبدالستار الحماد
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زبیر رضی اللہ عنہ کے لیے ان کے گھوڑے کی دوڑ تک مسافت کا رقبہ جاگیر میں عطا کیا، انہوں نے اپنا گھوڑا دوڑایا حتی کہ وہ کھڑا ہو گیا۔ پھر انہوں نے اپنا کوڑا پھینکا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جہاں تک کوڑا پہنچا ہے وہاں تک رقبہ اسے عطا کر دو۔“ اسنادہ حسن، رواہ ابوداؤد۔