مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2989
باب: مزدوری کے سلسلے میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کا ذکر
(ذِكْرُ حَضْرَةِ مُوسَى عَلَيْهِ السَّلَامُ فِي سِيَاقِ المَزْدُورِيَّةِ)
حدیث نمبر: 2989
عَنْ عُتْبَةَ بْنِ الْمُنْذِرِ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَرَأَ "طسم "حَتَّى بَلَّغَ قِصَّةَ مُوسَى، قَالَ: إِنَّ مُوسَى - عَلَيْهِ السَّلَامُ - آجَرَ نَفْسَهُ ثَمَانِ سِنِينَ أَوْ عَشْرًا عَلَى عِفَّةِ فَرْجِهِ وَطَعَامِ بَطْنِهِ . رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَابْنُ مَاجَهْ.الشیخ عبدالستار الحماد
عتبہ بن منذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر تھے کہ آپ نے ﴿طسٓمٓ﴾ [سورة القصص: 1] تلاوت فرمائی حتی کہ آپ موسیٰ علیہ السلام کے قصہ پر پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”موسیٰ علیہ السلام نے اپنی شرم گاہ کی حفاظت اور شکم سیری کی خاطر اپنے آپ کو آٹھ یا دس سال مزدوری پر لگائے رکھا۔“ اسنادہ ضعیف جدا، رواہ احمد و ابن ماجہ۔