مشكوة المصابيح
كتاب البيوع— كتاب البيوع
(ذِكْرُ حَضْرَةِ مُوسَى عَلَيْهِ السَّلَامُ فِي سِيَاقِ المَزْدُورِيَّةِ) باب: مزدوری کے سلسلے میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کا ذکر
حدیث نمبر: 2989
عَنْ عُتْبَةَ بْنِ الْمُنْذِرِ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَرَأَ: (طسم) حَتَّى بَلَّغَ قِصَّةَ مُوسَى قَالَ: «إِنَّ مُوسَى عَلَيْهِ السَّلَامُ آجَرَ نَفْسَهُ ثَمَانِ سِنِينَ أَوْ عَشْرًا عَلَى عِفَّةِ فَرْجِهِ وَطَعَامِ بَطْنِهِ» . رَوَاهُ أَحْمد وَابْن مَاجَهالشیخ عبدالستار الحماد
عتبہ بن منذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر تھے کہ آپ نے ’’سورہ طٰسٓمٓ‘‘ تلاوت فرمائی حتی کہ آپ موسی ؑ کے قصہ پر پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’موسی ؑ نے اپنی شرم گاہ کی حفاظت اور شکم سیری کی خاطر اپنے آپ کو آٹھ یا دس سال مزدوری پر لگائے رکھا۔ ‘‘ اسنادہ ضعیف جذا، رواہ احمد و ابن ماجہ۔