مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2983
باب: اجرت پر بکریاں چرانا
(رَعْيُ المَاعِزِ بِأُجْرَةٍ)
حدیث نمبر: 2983
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ مَا بَعَثَ اللَّهُ نَبِيًّا إِلَّا رَعَى الْغَنَمَ فَقَالَ أَصْحَابُهُ: وَأَنْتَ ؟ فَقَالَ: نَعَمْ كُنْتُ أَرْعَى عَلَى قَرَارِيطَ لِأَهْلِ مَكَّةَ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.الشیخ عبدالستار الحماد
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کے ہر نبی نے بکریاں چرائی ہیں۔“ آپ کے صحابہ نے عرض کیا: آپ نے بھی؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں! میں بھی چند قراط پر مکہ والوں کی بکریاں چرایا کرتا تھا۔“ رواہ البخاری۔