مشكوة المصابيح
كتاب البيوع— كتاب البيوع
(جَوَازُ أَخْذِ حَيَوَانٍ لِلاسْتِعْمَالِ المُؤَقَّتِ) باب: وقتی طور پر استعمال کے لیے جانور لینا جائز ہے
حدیث نمبر: 2943
وَعَن قَتَادَة قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسًا يَقُولُ: كَانَ فَزَعٌ بِالْمَدِينَةِ فَاسْتَعَارَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَسًا مِنْ أَبِي طَلْحَةَ يُقَالُ لَهُ: الْمَنْدُوبُ فَرَكِبَ فَلَمَّا رَجَعَ قَالَ: «مَا رَأَيْنَا مِنْ شَيْءٍ وَإِن وَجَدْنَاهُ لبحرا»الشیخ عبدالستار الحماد
قتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے انس رضی اللہ عنہ کو بیان کرتے ہوئے سنا: مدینہ میں (دشمن کی آمد کا) شور سا اٹھا تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ابوطلحہ رضی اللہ عنہ سے مندوب نامی گھوڑا مستعار لیا اور اس پر سوار ہو گئے، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم واپس تشریف لائے تو فرمایا: ’’ہم نے کوئی چیز نہیں دیکھی، البتہ ہم نے (تیز رفتاری میں) اسے سمندر پایا۔ ‘‘ متفق علیہ۔