مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2935
باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا وکیل
(وَكِيلُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ)
حدیث نمبر: 2935
وَعَنْ جَابِرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: أَرَدْتُ الْخُرُوجَ إِلَى خَيْبَرَ فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ، وَقُلْتُ: إِنِّي أَرَدْتُ الْخُرُوجَ إِلَى خَيْبَرَ فَقَالَ: "إِذَا أَتَيْتَ وَكِيلِي فَخُذْ مِنْهُ خَمْسَةَ عَشَرَ وَسْقًا فَإِنِ ابْتَغَى مِنْكَ آيَةً فَضَعْ يَدَكَ عَلَى تَرْقُوَتِهِ ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.الشیخ عبدالستار الحماد
جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے خیبر جانے کا ارادہ کیا تو میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر سلام کیا اور عرض کیا: میں خیبر جانے کا ارادہ رکھتا ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میرے وکیل کے پاس جاؤ تو اس سے پندرہ وسق کھجوریں لے لینا، اور اگر وہ تجھ سے کوئی نشانی طلب کرے تو اپنا ہاتھ اس کے حلق پر رکھ دینا۔“ (اسنادہ ضعیف، رواہ ابوداؤد)