مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2932
باب: معاملات میں وکیل بنانا جائز ہے
(جَوَازُ تَعْيِينِ وَكِيلٍ فِي المُعَامَلَاتِ)
وَعَنْ عُرْوَةَ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ الْبَارِقِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ أَعْطَاهُ دِينَارًا لِيَشْتَرِيَ بِهِ شَاةً فَاشْتَرَى لَهُ شَاتَيْنِ، فَبَاعَ إِحْدَاهُمَا بِدِينَارٍ، وَأَتَاهُ بِشَاةٍ وَدِينَارٍ، فَدَعَا لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَيْعِهِ بِالْبَرَكَةِ ، فَكَانَ لَوِ اشْتَرَى تُرَابًا لَرَبِحَ فِيهِ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.عروہ بن ابی جعد البارقی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں ایک دینار دیا تاکہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے ایک بکری خریدیں، انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے دو بکریاں خریدیں، اور پھر ان میں سے ایک بکری ایک دینار میں فروخت کر دی، اور ایک بکری اور ایک دینار آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں پیش کر دیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی بیع میں برکت کی دعا فرمائی، پس اگر وہ مٹی بھی خرید لیتے تو اس میں نفع کماتے تھے۔ «رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ»