مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2931
باب: انصار کے مال میں مہاجرین کی شرکت
(شَرِكَةُ المُهَاجِرِينَ فِي مَالِ الأَنْصَارِ)
حدیث نمبر: 2931
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَتِ الْأَنْصَارُ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اقْسِمْ بَيْنَنَا وَبَيْنَ إِخْوَانِنَا النَّخِيلَ. قَالَ: ( لَا، تَكْفُونَنَا الْمَئُونَةَ، وَنَشْرَكْكُمْ فِي الثَّمَرَةِ ، قَالُوا سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.الشیخ عبدالستار الحماد
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انصار نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا: آپ ہمارے اور ہمارے (مہاجر) بھائیوں کے درمیان کھجوروں کے درخت تقسیم فرما دیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں“، (تب انصار نے مہاجرین سے کہا:) تم محنت کرو، ہم تمہیں پیداوار میں شریک کر لیں گے۔ انہوں (مہاجرین) نے کہا: ہم نے سن لیا اور ہم نے مان لیا۔ «رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ» ”اسے بخاری نے روایت کیا ہے“۔