مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2911
باب: قرض شہید سے بھی معاف نہیں
(القَرْضُ لَا يُغْفَرُ حَتَّى لِلشَّهِيدِ)
حدیث نمبر: 2911
وَعَنْ أَبِي قَتَادَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَجُلٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ إِنْ قُتِلْتُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ صَابِرًا مُحْتَسِبًا مُقْبِلًا غَيْرَ مُدْبِرٍ - يُكَفِّرُ اللَّهُ عَنْ خَطَايَايَ ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "نَعَمْ "، فَلَمَّا أَدْبَرَ نَادَاهُ فَقَالَ: "نَعَمْ إِلَّا الدَّيْنَ كَذَلِكَ قَالَ جِبْرِيلُ ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.الشیخ عبدالستار الحماد
ابوقتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! مجھے بتائیں اگر میں ثابت قدمی سے، ثواب کی امید سے اللہ کی راہ میں دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہو جاؤں تو کیا اللہ میرے گناہ معاف فرما دے گا؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ جب وہ واپس چلا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے آواز دی اور فرمایا: ”ہاں، البتہ قرض معاف نہیں ہو گا، جبرئیل علیہ السلام نے اسی طرح کہا ہے۔“ (رواہ مسلم)۔