مشكوة المصابيح
كتاب البيوع— كتاب البيوع
(عَدَمُ إِرْجَاعِ القَرْضِ مَعَ اليَسَارِ ظُلْمٌ) باب: خوشحالی ہونے کے باوجود قرض واپس نہ کرنا ظلم ہے
حدیث نمبر: 2907
وَعَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَطْلُ الْغَنِيِّ ظُلْمٌ فَإِذَا أُتْبِعَ أحدكُم على مَلِيء فَليتبعْ»الشیخ عبدالستار الحماد
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’مال دار شخص کا (قرض کی ادائیگی میں) ٹال مٹول کرنا ظلم ہے، اگر تم میں سے کسی کو کسی مال دار شخص (یعنی ضامن) کے پیچھے لگا دیا جائے (کہ اس سے قرض وصول کر لو) تو لگ جانا چاہیے۔ ‘‘ متفق علیہ۔