مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2906
باب: قرض دینے والا تقاضہ کر سکتا ہے
(المُقْرِضُ يَحِقُّ لَهُ المُطَالَبَةُ بِالقَرْضِ)
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَجُلًا تَقَاضَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَغْلَظَ لَهُ، فَهَمَّ أَصْحَابُهُ، فَقَالَ: "دَعُوهُ، فَإِنَّ لِصَاحِبِ الْحَقِّ مَقَالًا، وَاشْتَرُوا لَهُ بَعِيرًا، فَأَعْطُوهُ إِيَّاهُ، قَالُوا: لَا نَجِدُ إِلَّا أَفْضَلَ مِنْ سِنِّهِ. قَالَ: "اشْتَرُوهُ فَأَعْطُوهُ إِيَّاهُ فَإِنَّخَيْرَكُمْ أَحْسَنُكُمْ قَضَاءً ". مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے قرض کی واپسی کا تقاضا کیا تو اس نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سختی کی تو آپ کے صحابہ رضی اللہ عنہم نے اسے مارنے کا ارادہ کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اسے چھوڑ دو، کیونکہ صاحبِ حق (قرض خواہ) باتیں کرنے کا حق رکھتا ہے، تم ایک اونٹ خرید کر اسے دے دو۔“ صحابہ نے عرض کیا: اس سے بڑی عمر کا اونٹ ملتا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اسے ہی خرید کر اسے دے دو، کیونکہ تم میں سے بہترین وہ ہے جو تم میں سے قرض ادا کرنے میں بہتر ہے۔“ متفق علیہ۔