مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2904
باب: مفلس کو مہلت دینے والے پر اللہ تعالیٰ کی رحمت کا سایہ
(ظِلُّ رَحْمَةِ اللَّهِ تَعَالَى عَلَى مَنْ يُعْطِي مُهْلَةً لِلْمُفْلِسِ)
حدیث نمبر: 2904
وَعَنْ أَبِي الْيَسَرِ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "مَنْ أَنْظَرَ مُعْسِرًا أَوْ وَضَعَ عَنْهُ أَظَلَّهُ اللَّهُ فِي ظِلِّهِ ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.الشیخ عبدالستار الحماد
ابوالیسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص کسی تنگدست کو مہلت دے یا اسے قرض معاف کر دے تو اللہ اسے اپنے (عرش کے) سایہ میں سایہ عطا فرمائے گا۔“ رواہ مسلم۔