مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2902
باب: مفلس کو مہلت دینے والا قیامت کی سختیوں سے محفوظ
(مَنْ يُعْطِي مُهْلَةً لِلْمُفْلِسِ يَكُونُ مَحْفُوظًا مِنْ شَدَائِدِ القِيَامَةِ)
حدیث نمبر: 2902
وَعَنْ أَبِي قَتَادَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "مَنْ سَرَّهُ أَنْ يُنْجِيَهُ اللَّهُ مِنْ كُرَبِ يَوْمِ الْقِيَامَةِ فَلْيُنَفِّسْ عَنْ مُعْسِرٍ أَوْ يَضَعْ عَنْهُ ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.الشیخ عبدالستار الحماد
ابوقتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کو یہ پسند ہو کہ اللہ اسے روزِ قیامت کی تکلیفوں سے نجات دے دے تو وہ تنگدست کو مہلت دے یا اسے (قرض) معاف کر دے۔“ رواہ مسلم۔