مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2822
باب: جانور کے بدلے ادھار جانور کی خرید و فروخت
(بَيْعُ حَيَوَانٍ نَسِيئَةً بِحَيَوَانٍ)
حدیث نمبر: 2822
وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ بَيْعِ الْحَيَوَانِ بِالْحَيَوَانِ نَسِيئَةً . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَأَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ، وَابْنُ مَاجَهْ، وَالدَّارِمِيُّ.الشیخ عبدالستار الحماد
سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ”حیوان کے بدلے حیوان کی ادھار بیع سے منع فرمایا۔“ صحیح، «رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ وَابْنُ مَاجَه وَالدَّارِمِيُّ» ”اسے ترمذی، ابوداؤد، نسائی، ابن ماجہ اور دارمی نے روایت کیا ہے۔“