مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2821
باب: جانور کے بدلے گوشت بیچنا
(بَيْعُ لَحْمٍ بِحَيَوَانٍ)
حدیث نمبر: 2821
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ مُرْسَلًا، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "نَهَى عَنْ بَيْعِ اللَّحْمِ بِالْحَيَوَانِ "قَالَ سَعِيدٌ: كَانَ مِنْ مَيْسِرِ أَهْلِ الْجَاهِلِيَّةِ. رَوَاهُ فِي شَرْحِ السُّنَّةِ.الشیخ عبدالستار الحماد
سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے مرسل روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ”حیوان کے بدلے گوشت کی بیع“ سے منع فرمایا ہے۔ سعید رحمہ اللہ نے فرمایا: یہ جاہلیت کے جوئے کی ایک صورت تھی۔ صحیح، رواہ البغوی فی شرح السنہ۔