مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2713
باب: پاؤں ٹوٹ جانے پر حج دوبارہ کرنا
(إِعَادَةُ الحَجِّ إِذَا انْكَسَرَتِ القَدَمُ)
وَعَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ عَمْرٍو الْأَنْصَارِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنْ كُسِرَ، أَوْ عَرِجَ فَقَدْ حَلَّ، وَعَلَيْهِ الْحَجُّ مِنْ قَابِلٍ ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَأَبُو دَاوُدَ، وَالنَّسَائِيُّ، وَابْنُ مَاجَهْ، وَالدَّارِمِيُّ وَزَادَ أَبُو دَاوُدَ فِي رِوَايَةٍ أُخْرَى: "أَوْ مَرِضَ ". وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ. وَفِي "الْمَصَابِيحِ ": ضَعِيفٌ.حجاج بن عمرو انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کی ہڈی ٹوٹ جائے یا وہ لنگڑا ہو جائے تو وہ حلال ہو گیا اور وہ اگلے سال حج کرے۔“ ترمذی، ابوداؤد، نسائی، ابن ماجہ، دارمی۔ اور ابوداؤد نے ایک دوسری روایت میں اضافہ نقل کیا ہے: ”یا وہ بیمار ہو جائے۔“ اور امام ترمذی رحمہ اللہ نے فرمایا: یہ حدیث حسن ہے۔ اور مصابیح میں ضعیف ہے۔ «إِسْنَادُهُ صَحِيحٌ، رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ وَابْنُ مَاجَه وَالدَّارِمِيُّ» ”اس کی سند صحیح ہے، اسے ترمذی، ابوداؤد، نسائی، ابن ماجہ اور دارمی نے روایت کیا ہے۔“