مشكوة المصابيح
كتاب المناسك— كتاب المناسك
(مَا هُوَ كَفَّارَةُ صَيْدِ المُحْرِمِ؟) باب: محرم اگر شکار کرے تو اس کا کفارہ کیا ہے ؟
حدیث نمبر: 2704
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: سَأَلَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الضَّبُعِ؟ قَالَ: «هُوَ صَيْدٌ وَيُجْعَلُ فِيهِ كَبْشًا إِذَا أَصَابَهُ الْمُحْرِمُ» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد وَابْن مَاجَه والدارميالشیخ عبدالستار الحماد
جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے بجو کھانے کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’وہ شکار ہے، اور جب مُحرِم اس کا شکار کرے تو اس کے بدلے اس پر ایک مینڈھا ہے۔ ‘‘ اسنادہ صحیح، رواہ ابوداؤد و ابن ماجہ و الدارمی۔