مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2700
باب: محرم کو شکار کرنا منع ہے
(مَنْعُ الصَّيْدِ لِلْمُحْرِمِ)
حدیث نمبر: 2700
عَنْ جَابِرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "لَحْمُ الصَّيْدِ لَكُمْ فِي الْإِحْرَامِ حَلَالٌ، مَا لَمْ تَصِيدُوهُ أَوْ يُصَادُ لَكُمْ ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَالتِّرْمِذِيُّ، وَالنَّسَائِيُّ.الشیخ عبدالستار الحماد
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اس شکار کا گوشت تمہارے لیے حالت احرام میں حلال ہے جسے نہ تم نے خود شکار کیا ہو اور نہ وہ تمہاری خاطر شکار کیا گیا ہو۔“ «إِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ، رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ وَالنَّسَائِيُّ» ”اس کی سند ضعیف ہے، اسے ابوداؤد، ترمذی اور نسائی نے روایت کیا ہے۔“