مشكوة المصابيح
كتاب المناسك— كتاب المناسك
(جَوَازُ الجُلُوسِ فِي الظِّلِّ لِلْوِقَايَةِ مِنَ الشَّمْسِ فِي حَالَةِ الإِحْرَامِ) باب: احرام کی حالت میں دھوپ سے بچ کر سائے میں بیٹھنا جائز ہے
حدیث نمبر: 2687
وَعَنْ أُمِّ الْحُصَيْنِ قَالَتْ: رَأَيْتُ أُسَامَةَ وَبِلَالًا وَأَحَدُهُمَا آخِذٌ بِخِطَامِ نَاقَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْآخَرُ رَافِعٌ ثَوْبَهُ يَسْتُرُهُ من الْحَرِّ حَتَّى رَمَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ. رَوَاهُ مُسْلِمٌالشیخ عبدالستار الحماد
ام الحصین رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، میں نے اسامہ رضی اللہ عنہ اور بلال رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ ان میں سے ایک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اونٹنی کی مہار تھامے ہوئے تھا جبکہ دوسرا (چھتری کی طرح) اپنا کپڑا بلند کیے، آپ کو گرمی سے بچانے کے لیے، آپ پر سایہ کیے ہوئے تھا حتی کہ آپ نے جمرہ عقبی کو کنکریاں مار لیں۔ رواہ مسلم۔