مشكوة المصابيح
كتاب المناسك— كتاب المناسك
(مَا يَجِبُ عَلَى المُحْرِمِ اجْتِنَابُهُ مِنَ الأَشْيَاءِ) باب: محرم کو کن کن چیزوں سے پرہیز کرنا چاہیے
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ: أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا يلبس مِنَ الثِّيَابِ؟ فَقَالَ: «لَا تَلْبَسُوا الْقُمُصَ وَلَا الْعَمَائِمَ وَلَا السَّرَاوِيلَاتِ وَلَا الْبَرَانِسَ وَلَا الْخِفَافَ إِلَّا أَحَدٌ لَا يَجِدُ نَعْلَيْنِ فَيَلْبَسُ خُفَّيْنِ وليقطعهما أَسْفَل الْكَعْبَيْنِ وَلَا تَلْبَسُوا مِنَ الثِّيَابِ شَيْئًا مَسَّهُ زَعْفَرَانٌ وَلَا وَرْسٌ» . مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ وَزَادَ الْبُخَارِيُّ فِي رِوَايَةٍ: «وَلَا تَنْتَقِبُ الْمَرْأَةُ الْمُحْرِمَةُ وَلَا تلبس القفازين»عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ کسی آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا کہ احرام والا کون سے کپڑے پہن سکتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’قمیض، عمامے، شلواریں، جبے، اور موزے نہ پہنو، البتہ اگر کوئی شخص جوتے نہ پائے تو وہ موزے پہن لے اور انہیں ٹخنوں کے نیچے تک کاٹ لے اور ایسا کوئی کپڑا نہ پہنو جسے زعفران اور ورس کی خوشبو لگی ہو۔ ‘‘ بخاری، مسلم۔ متفق علیہ۔ اور امام بخاری نے ایک دوسری روایت میں یہ اضافہ نقل کیا ہے: ’’احرام والی عورت نقاب پہنے نہ دستانے۔ ‘‘