مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2677
باب: کنکریاں مارنے کے دنوں کا بیان
(بَيَانُ أَيَّامِ رَمْيِ الحَصَيَاتِ)
حدیث نمبر: 2677
وَعَنْ أَبِي الْبَدَّاحِ بْنِ عَاصِمِ بْنِ عَدِيٍّ، عَنْ أَبِيهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ - قَالَ: رَخَّصَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِرِعَاءِ الْإِبِلِ فِي الْبَيْتُوتَةِ : أَنْ يَرْمُوا يَوْمَ النَّحْرِ، ثُمَّ يَجْمَعُوا رَمْيَ يَوْمَيْنِ بَعْدَ يَوْمِ النَّحْرِ، فَيَرْمُوهُ فِي أَحَدِهِمَا. رَوَاهُ مَالِكٌ، وَالتِّرْمِذِيُّ، وَالنَّسَائِيُّ، وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ: هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ. وَهَذَا الْبَابُ خَالٍ عَنِ الْفَصْلِ الثَّالِثِ.الشیخ عبدالستار الحماد
ابوالبداح بن عاصم بن عدی اپنے والد (عاصم بن عدی رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اونٹوں کے چرواہوں کو (منیٰ میں) رات بسر نہ کرنے کی رخصت دے دی کہ ”وہ یوم النحر کو کنکریاں ماریں پھر یومِ نحر کے بعد وہ دو دن کی رمی کو جمع کر لیں اور ایک ہی دن میں کنکریاں مار لیں۔“ مالک، ترمذی اور نسائی؛ اور امام ترمذی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ یہ حدیث صحیح ہے۔ [اسنادہ صحیح، رواہ مالک والترمذی والنسائی]۔