مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2669

باب: حائضہ عورت کے لیے طواف وداع ضروری نہیں

(طَوَافُ الوَدَاعِ غَيْرُ وَاجِبٍ عَلَى المَرْأَةِ الحَائِضِ)

حدیث نمبر: 2669
وَعَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: حَاضَتْ صَفِيَّةُ لَيْلَةَ النَّفْرِ  ، فَقَالَتْ: مَا أُرَانِي إِلَّا حَابِسَتَكُمْ. قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: عَقْرَى حَلْقَى، أَطَافَتْ يَوْمَ النَّحْرِ ؟ "قِيلَ: نَعَمْ. قَالَ: "فَانْفِرِي. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
الشیخ عبدالستار الحماد

عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ کوچ (کے دن) کی رات صفیہ رضی اللہ عنہا کو حیض آ گیا، تو انہوں نے عرض کیا: میرا خیال ہے کہ (طوافِ وداع کی وجہ سے) میں نے تمہیں روک دیا ہے، نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”«عَقْرَىٰ حَلْقَىٰ» (عرب کے محاورے کے مطابق) بے اولاد، سر مُنڈی یا حلق میں بیماری والی، (اس سے بددعا مراد نہیں، بلکہ جیسے کہا جاتا ہے: تیرے ہاتھ خاک آلود ہوں ویسے ہی یہ الفاظ ہیں) کیا اس نے قربانی کے دن طوافِ افاضہ کیا تھا؟“ آپ کو بتایا گیا: جی ہاں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”پھر (مدینہ کی طرف) کوچ کرو۔“ (متفق علیہ)

حوالہ حدیث مشكوة المصابيح / كتاب المناسك / حدیث: 2669
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: مُتَّفق عَلَيْهِ , شیخ زبیر علی زئی: متفق عليه
تخریج حدیث ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (1771. 1772) و مسلم (387 / 1211)»